Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پیپلز پلازا نکلس روڈ پر کل سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب

پیپلز پلازا نکلس روڈ پر کل سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب

حیدرآباد فن گامہ شو 2014 ، فلمی ستاروں کی چمک دمک ، داخلہ کی عام اجازت

حیدرآباد فن گامہ شو 2014 ، فلمی ستاروں کی چمک دمک ، داخلہ کی عام اجازت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآبادی فن گامہ شو 2014 آپ کا منتظر ہے ۔ اس یادگار پروگرام کا قارئین سیاست و شائقین موسیقی سال بھر انتظار کرتے ہیں ۔ سیاست شاپنگ دھوم میں خریداری کے بعد متعدد انعامات منی ڈرا کے ذریعہ جیت کر خریدار بمپر ڈرا کے منتظر ہوتے ہیں ۔ اس پر اثر تقریب میں ایک طرف انعامات کی بارش ہوتی ہے تو دوسری طرف دلکش پروگراموں کی جھنکار سے دل باغ باغ ہوجاتا ہے ۔ فن گامہ شو میں ہر دفعہ کچھ نیا کرنے کی کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی نے سعی کی ہے ۔ ان کا مقصد شائقین کو معیاری اور مدتوں یاد رکھی جانے والی تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ وہ اپنے اس مقصد میں صد فیصد کامیاب نظر آتے ہیں ۔ اس فن گامہ شو کے پروگراموں کی فہرست اس بات کی غماز ہے کہ یہ سارے پروگرامس آپ کی پسند اور توقع کے مطابق ہیں ۔ زندگی کی تلخ یادوں کو فراموش کرنے کے لیے مزاح کی چاشنی بے حد ضروری ہے کیوں کہ لبوں پر کھلتی ہوئی مسکراہٹ سارے غموں کو دور کردیتی ہے اور دل کی شادمانی سے جو قہقہہ بلند ہوتا ہے وہ ایک تھکے ہوئے ذہن کو ہشاش بشاش بنادیتا ہے ۔ قہقہوں کی سوغات فن گامہ شو میں مسرس منور علی مختصر ، حبیب قدیر ، شبیر خاں ، سورج کرن اور عائشہ جلیل ’’ شادی کا ٹنڈر ‘‘ زیر عنوان مزاحیہ خاکہ میں دیں گے جو سلگتے موضوع کا احاطہ کرے گا ۔ مذکورہ شو میں سب سے جاذب نظر پروگرام حیدرآبادی فلمی ستاروں کی جھلک ہوگی جو کسی بھی اسٹیج پر آج تک تمام حیدرآبادی فلمسٹار اکھٹا نہیں ہوئے تھے لیکن فن گامہ شو 2014 میں تمام شہرت یافتہ فلمی ستارے جلوہ افروز ہوں گے ۔ ان میں عدنان ساجد خاں ( گلو دادا ) آر کے ماما ، مست علی ( سلیم پھیکو ) ، راجو سری واستو ( اسمعیل بھائی ) ، عزیز ناصر ، الطاف حیدر ، محمد توفیق (ایک تھا سردار فیم ) ، اکبر بن تبر ، عزیز رضوان ، ذبیح شاہ ، ابوخلیل ، اور معین جان وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تمام فنکار اپنی کامیاب فلموں کے مکالمے پیش کریں گے ۔ موسیقی ہر عمر و طبقہ کے ذوق کی تسکین کرتی ہے ۔ خاص کر فلمی گانوں کے سب شیدائی ہوتے ہیں ۔ چنانچہ فن گامہ شو میں نئے پرانے ہٹ فلمی نغموں کو شامل کیا جارہا ہے ۔ جس میں سولو ڈویٹ اور کورس ہر طرح کے مقبول نغمے شامل رہیں گے ان نغموں کو پیش کرنے والے گلوکاروں میں وجئے لکشمی ( پلے بیک سنگر ) ، احتشام ، صفی ملک ، مخدوم ، عامر ، سمیر اور سمرن قابل ذکر ہیں ۔ ہٹ نغموں کو جب ڈالبی ڈیجیٹل ایکوفونک ساونڈ سسٹم کے ساتھ سماعت کیا جاتا ہے تو ایک سرور کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ۔ ایسا ہی سماع فن گامہ شو 2014 میں بندھ جائے گا ۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول کالے پتھر کے طلباء بھی کورس میں ساتھ دیں گے ۔ پروگرام کی اینکر مس نادیہ ہیں ۔ فن گامہ شو کے کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق 7 فروری ہفتہ شام 6-30 بجے پیپلز پلازا نکلس روڈ میں پیش کیئے جانے والے اس فن گامہ 2014 شو میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT