Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پیپلز پلازا پر 13 فروری کو فرنچ ایرئیل شو

پیپلز پلازا پر 13 فروری کو فرنچ ایرئیل شو

وزیر سیاحت و کلچر اے چندو لال کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : وزیر سیاحت و کلچر اے چندو لال نے آج کہا کہ فرنچ ایرئیل شو 13 فروری کو پیپلز پلازا ، نیکلس روڈ پر منعقد کیا جائے گا ۔ سکریٹری بی وینکٹیشم کے ساتھ یہاں سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان طئے پائے معاہدہ کے حصہ کے طور پر 33 شہروں میں Bonjour India 2018 فسٹیوٹیز کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ حکومت فرانس نے اس طرح کے پہلے فیسٹیول کے انعقاد کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے ۔ مسٹر چندو لال نے مزید کہا کہ اس موقع پر وہ فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف فرانسیس کی جانب سے 18 آرٹسٹس کے ساتھ ایک بڑا کلچرل شو منعقد کریں گے ۔ وینکٹیشم نے کہا کہ حکومت فرانس اس پروگرام کے لیے ایک کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے دونوں شہروں کے عوام سے اپیل کی کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں ۔ حکومت کے مشیر پاپا راؤ نے شہر میں منعقد کئے جارہے اس پروگرام کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے ۔ فرانسیس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ایمیلن اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT