Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پیپلز پلازہ پر دو روزہ ڈیجیٹل دھن میلہ

پیپلز پلازہ پر دو روزہ ڈیجیٹل دھن میلہ

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) پیپلز پلازہ میں 18 جنوری اور 19 جنوری کو ڈیجی دھن میلہ منعقد ہورہا ہے۔ اس کا اہتمام مرکزی حکومت اور اسٹیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کررہے ہیں جس کا مقصد عوام میں ڈیجیٹل فینانشیل لٹریسی کو عام کرنا ہے۔ مرکز ملک کے مختلف مقامات پر خاص کر بڑے شہروں میں ایسے میلے منعقد کررہا ہے تاکہ ڈیجیٹل لین دین کو مقبول کیا جاسکے۔ پیپلز پلازہ میں ہونے والے میلہ میں جملہ 80 اسٹالس ہوں گے جہاں ای ویلیٹ اور ایم ویلیٹ سرویس زرعی تخم سپلائرز یو آئی ڈی پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم گریجن کوآپریٹیو کارپوریشن ہینڈلومس اور دوسرے محکمہ جات کے اسٹالس ہوں گے۔ میلہ میں بینکس کے علاوہ ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی کے عہدیدار بھی موجود رہیں گے بعد میں ایسے ڈیجیٹل دھن میلے نظام آباد اور ورنگل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT