Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پیگا ٹیکنالوجی شعبہ میں روزگار کے بہترین مواقع

پیگا ٹیکنالوجی شعبہ میں روزگار کے بہترین مواقع

حیدرآباد میں اکٹوبر کے دوران دوسری سالانہ کانفرنس، کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد میں اکٹوبر کے دوران دوسری سالانہ کانفرنس، کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے 12 اور 13 اکٹوبر کو حیدرآباد انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں منعقد شدنی دوسری پیگا ڈیولپرس کانفرنس کا لوگو جاری کیا۔ مجوزہ کانفرنس میں پیگا ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی اور روزگار کے لئے پائے جانے والے امکانات اور موقعوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔ کے ٹی راما راؤ نے اِس موقع پر کہاکہ مجوزہ کانفرنس حیدرآباد کو ایک عالمی شہر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اِس کانفرنس کے یہاں انعقاد سے پیگا ٹیکنالوجی سے ترقی اور روزگار کے شعبوں میں حاصل ہونے والے فوائد پر تفصیلی معلومات منظر عام پر آئیں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد اشیائے صارفین کی کھپت کے لئے ایک اہم مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ یہ ایک اچھی خبر ہے نیز پیگا ٹیکنالوجی کے فروغ کا مطلب زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع اور بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی ہے۔ علاوہ ازیں یہ کانفرنس ٹیکنالوجی سے متعلق علوم کے تبادلہ کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ پیگا سسٹمس انڈیا کے ڈائرکٹر سمن ریڈی نے کہاکہ دو روزہ کانفرنس میں جاوا ڈیولپرس، بزنس تجزیہ، آرکیٹکچر اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد ہندوستان بھر میں پیگا سسٹمس کا سب سے بڑا مرکز اور علاقائی ہیڈکوارٹرس ہے۔

TOPPOPULARRECENT