Monday , October 22 2018
Home / پاکستان / پی آئی اے کی حاجیوںکے بغیر پرواز

پی آئی اے کی حاجیوںکے بغیر پرواز

اسلام آباد ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے اور اس بار پی آئی اے کے جہاز میں جگہ کم پڑگئی۔ کراچی کے جناح اٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ عازمین کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔ پیچھے رہ جانے والے تقریبا 70 مسافروں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا ہے جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ طیارے میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز میں تمام مسافروں کو نہ بٹھایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT