Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / پی آئی اے کے اسیٹورڈس منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

پی آئی اے کے اسیٹورڈس منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز

(PIA) کے دو فلائٹ اسٹیورڈس کو فرانسیسی حکام نے پیرس میں ان میں سے ایک کے پاس سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ۔ ڈان نیوز نے فرانسیسی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ تنویر گلزار نامی اسٹیورڈ کی جامہ تلاشی کے دوران اس کے کوٹ کے ایک مخفی جیب سے منشیات کے چار پیاکٹس برآمد ہوئے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ضبط شدہ منشیات ہیروئن ہے ، کوکین ہے یا حشیش جبکہ اسلام آباد سے پیرس جانے والی فلائیٹ PK – 749 کے عملہ کے دیگر ارکان پاکستان واپس آگئے ۔ دریں اثناء پی آئی اے ترجمان مسعود تاجور نے بتایا کہ پی آئی اے عملہ کے پاس سے منشیات برآمد ہونے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ کو منشیات کا نام اور مقدار کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ تنویر گلزار پیرس پہنچنے کے بعد آرام کرنے ہوٹل جارہا تھا کہ اس کی تلاشی لی گئی اور منشیات برآمد ہوئی ۔ پی آئی اے نے اسے خدمات سے معطل کردیا ہے اور فرنچ کسٹمس کے پیرس میں ہونے والی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد گلزار کو خدمات سے برطرف کردیا جائے گا جبکہ دیگر اسٹیورڈ امیر معین کو بھی فرانسیسی حکام کی جانب سے تحقیقات کے نتائج آنے کے بعد اگر منشیات اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو اسے خدمات سے برطرف کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT