Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پی آر ٹی یو کے ریاستی عاملہ کا آج اجلاس

پی آر ٹی یو کے ریاستی عاملہ کا آج اجلاس

نظام آباد۔/14فبروری، ( فیکس ) ریاست کے ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم PRTU کی ریاستی عاملہ کا اجلاس شہر نظام آباد میں 15فبروری اتوار کو بوقت صبح 10بجے نیو امبیڈکر بھون میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت ریاستی صدر وینکٹ ریڈی کریں گے۔ ٹیچرس تنظیم پی آر ٹی یو کے قائدین کملاکر راؤ، شنکر، خواجہ معین الدین، سید احمد بخاری، عارف الدین، افضل بیگ، اسرار

نظام آباد۔/14فبروری، ( فیکس ) ریاست کے ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم PRTU کی ریاستی عاملہ کا اجلاس شہر نظام آباد میں 15فبروری اتوار کو بوقت صبح 10بجے نیو امبیڈکر بھون میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت ریاستی صدر وینکٹ ریڈی کریں گے۔ ٹیچرس تنظیم پی آر ٹی یو کے قائدین کملاکر راؤ، شنکر، خواجہ معین الدین، سید احمد بخاری، عارف الدین، افضل بیگ، اسرار احمد، جاوید علی، الیاس نے بتایا کہ اس اجلاس کے مہمان خصوصی مہمان مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی ریاستی وزیر زراعت ہوں گے۔ ریڈی گوردھن ایم یل اے نظام آباد رورل، شریمتی آکولہ سجاتا میئر نظام آباد، ٹیچرس ایم ایل سیز جناردھن ریڈی، رویندر کے علاوہ سابق ایم ایل سی موہن ریڈی بھی شرکت کریں گے۔ اس اہم ترین خصوصی اجلاس میں ٹیچر س کے مسائل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ ریاستی جنرل سکریٹری سروتم ریڈی تنظیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس اجلاس میں پیش کئے گئے مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی حکومت پر زور دیا جائے گا۔ اس اجلاس میں تقریباً تین سو ٹیچرس شرکت کریں گے۔ طعام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT