Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا:پی سی بی

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا:پی سی بی

دبئی ۔8 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور تفصیلات کے مطابق ٹورنمنٹ کا پہلا میچ 22 فروری 2018 ء کو دبئی میں لیگ کی چمپیئن ٹیم پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بننے والی ملتان کے سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ’پلے آف‘ مرحلے میں کوالیفائر میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی مرحلے کے ایلیمنیٹر ون اور ایلیمنیٹر ٹو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنمنٹ میں شریک تمام ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلیں گی جبکہ راؤنڈ کے اختتام پر نشانات کی بنیاد پر سرِ فہرست 4 ٹیمیں پلے آف میں رسائی حاصل کریں گی۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ 2018 ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT