Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پی ایس ایل وی۔سی 34 کی الٹی گنتی جاری، آج تاریخی پرواز

پی ایس ایل وی۔سی 34 کی الٹی گنتی جاری، آج تاریخی پرواز

سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش)21جون (سیاست ڈاٹ کام) خلاء میں ہندستان کے سفر میں ایک نیا باب جوڑنے والی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی۔سی 34 کی لانچنگ کیلئے 48 گھنٹے کی الٹی گنتی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے ۔ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ پیر کو صبح 9.26 بجے شروع ہوئی 48 گھنٹے کی الٹی گنتی بخوبی چل رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال پی ایس ایل وی گاڑی کی جانچ کی جا رہی ہے اور اس کے دوسرے مرحلے کیلئے ایندھن بھرنے کا کام جاری ہے ۔ 22 جون کو پی ایس ایل وی۔سی 34 کو لانچ کیا جائے گا جو اپنے ساتھ ریکارڈ 20 سٹلائٹ لے جا رہی ہے جن میں سے تین ملک کے اندر بنائے گئے اور 17 غیر ملکی سیٹلائٹ ہیں جن کا کُل وزن 1288 کلوگرام کے قریب ہے ۔ سب سے اہم کارٹو سیٹ۔2 ہے جس کا وزن 727.5 کلوگرام ہے ۔ یہ زمین کا جائزہ لینے کیلئے استعمال کیا جانے والا سیٹلائٹ ہے ۔اسرو کے مطابق کارٹوسیٹ۔2 کے علاوہ 19 دیگر سیٹلائٹوں کا کُل وزن 560 کلوگرام ہے جن میں سے دو سیٹلائٹ ہندستانی یونیورسٹیوں/تعلیمی ادارروں کے ہیں جبکہ 17 دیگر امریکہ، کناڈا، جرمنی اور انڈونیشیا کے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT