Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ ہے:رچرڈز

پی ایس ایل ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ ہے:رچرڈز

شارجہ۔ 2 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماضی کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کو ٹیلنٹ فیکٹری قرار دیا۔ ان کے خیال میں کرس گیل بوم بوم آفریدی کی نسبت زیادہ خطرناک بیٹسمین ہیں۔ لیجنڈری بیٹسمین سر رچرڈز نے پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا اور پی ایس ایل کو ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اسپشلسٹ کرس گیل اور شاہد آفریدی میں سے کرکٹ لیجنڈ نے اپنے ہی ملک کے کھلاڑی کو بہترین کہا جبکہ پاکستانی بلے باز کی بھی تعریف کی۔ پرفارمنس ایونٹ کی اچھی ہو یا کھلاڑی کی اس پر سر رچرڈز کی داد اہمیت کی حامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT