Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل کا شائقین کرکٹ میں غیرمعمولی جوش و خروش

پی ایس ایل کا شائقین کرکٹ میں غیرمعمولی جوش و خروش

قذافی اسٹیڈیم کے باہر ہجوم ، پسندیدہ ٹیموں کے حق میں نعرے، فائنل کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
لاہور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے تعلق سے شائقین کرکٹ میں غیرمعمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور شائقین نے فائنل مقابلے سے قبل رات میں ہی یہاں پہنچنا شروع کردیا۔ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ہزاروں افراد نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر رات گذاری۔ پاکستان سوپر لیگ کا ٹائٹل مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے مابین ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم میں جہاں 27,000 افراد کی گنجائش ہے، اسے عملا فصیل بند قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

فوج، پیرا ملٹری رینجرس اور پنجاب پولیس نے سارے علاقہ کو محفوظ بنادیا ہے اور کھلاڑیوں کو پلٹ پروف بسیس کے ذریعہ یہاں لایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق صدرنشین خالد محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے احیاء کی سمت یہ پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ بم حملوں کی وجہ سے فائنل مقابلے کے بارے میں اندیشے ظاہر کئے جارہے تھے۔ عہدیداروں نے یہاں تک بھی اشارہ دیا تھا کہ فائنل میچ منسوخ کیا جاسکتا ہے لیکن سب کچھ بدل گیا اور پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ موقف اختیار کیا ہے۔ لاہور میں ایک دن قبل کرکٹ شائقین کی کرکٹ کیلئے طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ ایک شخص نے جو یہاں قطار میں تھا، کہا کہ اسے سکیورٹی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ ایک اور شخص نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی بحفاظت اسٹیڈیم پہنچا دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں کو روشن کردیا گیا ہے اور طویل عرصہ کے بعد یہاں کرکٹ کی گہماگہمی دکھائی دے رہی ہے۔ عوام میں فائنل مقابلے کے تعلق سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

فائنل نے گہماگمی مچا دی : اہلیہ وسیم اکرم
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ پاکستان سوپر لیگ II کے فائنل نے گہماگہمی مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے کافی اچھا ہے اور یہ فائنل کسی بھی کرکٹ فائنل سے کہیں زیادہ بڑا میچ ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں اور شائقین کے جوش و خروش کو دیکھ کر انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT