Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی تمام ٹکٹیں فروخت

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی تمام ٹکٹیں فروخت

دبئی۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کراچی سے دو گھنٹے کی فلائٹ کے بعد دنیا کے مصروف ترین دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں تو پاکستان سپر لیگ کے کمرشل بڑی اسکرین پر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا یہ بڑا شہر اپنی ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے اب ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے۔ پہلی مرتبہ پی ایس ایل منتظمین نے ایرپورٹ اور شہر کے کئی مشہور مقامات کو تشہیر کے لئے استعمال کیا ہے۔ ٹیکسیوں پر بھی پی ایس ایل کے اشتہار چسپاں ہیں۔ امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ہر جانب پاکستان کے اس ایونٹ کا چرچہ ہے۔ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔ ویک اینڈ پر دبئی اسٹیڈیم میں فل ہائوس کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پاکستان ، ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے باشندے بھی دبئی میں رہتے ہیں۔ ہر کوئی اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھنا چاہتا ہے۔ مقامی لوگ کرکٹ کو کم جانتے ہیں۔ پاکستان سوپر لیگ کے حوالے سے ایئرپورٹ، تفریحی مقامات اور بڑے شاپنگ مالز میں بھی اشتہاری مہم چلا کر شائقین کو ٹورنمنٹ کی اہمیت بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT