Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل کے لئے اینٹی کرپشن کوڈ کا نفاذ

پی ایس ایل کے لئے اینٹی کرپشن کوڈ کا نفاذ

دبئی۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آئے اسپاٹ فکسنگ اسکنڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے سخت اقدامات کئے اور اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کردیا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے ایک دن قبل بورڈ نے سخت پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور فرنچائزوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کا پابند کردیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو نئے سم کارڈ دیے ہیں جس کا تمام تر ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا جس کی بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ مستقل نگرانی کرے گا۔ٹورنمنٹ کے اختتام تک کھلاڑیوں کو خانگی دوروں کی اجازت نہیں ہو گی اور وہ صرف ٹیم کے ساتھ ہی کہیں جا سکیں گے ۔ کسی مہمان کے آنے کی صورت میں بھی کھلاڑی اس سے صرف ٹیم ہوٹل میں ہی ملاقات کر سکیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT