Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل 2018 کے دو میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 2018 کے دو میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

کراچی۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2018 میں ہونے والے پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے دو میچ کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے اہم عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی 2018 میں ہونے والے ایڈیشن میں کم از کم چار میچوں کی پاکستان میں میزبانی کرے گا۔

زخمی پارنیل جنوبی آفریقی ٹوئنٹی20 ٹیم سے باہر
جوہانسبرگ۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف مجوزہ ٹوئنٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور فٹنس مسائل کے سبب آل راؤنڈر وین پارنیل آخری ونڈے اور ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔جنوبی سلیکٹرز نے پارنیل کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو بنگلہ دیش کے خلاف آخری ونڈے جبکہ آل راؤنڈر روبی فریلنک کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر کگیسوربادا اور عمران طاہر کو آرام کی غرض سے ٹی20 سیریز میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈیوپلیسی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کاک، اے بی ڈی ویلیئرز، جین پال ڈومینی، روبی فریلنک، بیوران ہینڈرکس، ڈیوڈ ملر، منگالیسو، ڈین پیٹرسن، ایرون فنگیسو، اینڈائل فلکوایو اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT