Tuesday , February 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل2018 کاشیڈول جاری،غیرملکی فنکاربھی مدعو

پی ایس ایل2018 کاشیڈول جاری،غیرملکی فنکاربھی مدعو

لاہور ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، افتتاحی تقریب میں خوبصورت انداز میں صوفی کلا م گائیک عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی درجہ بندی اور گروپ بندی کردی گئی ہے۔وسری جانب سپر لیگ کی سپر افتتاحی تقریب کیلئے بھی بھرپور تیاریاں آخری مراحل میں جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی لائن اپ مکمل کرلی گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگی۔ پروگرام میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ایونٹ میں پہلی بار سُر بکھیریں گی، جب کہ علی ظفر، شہزاد رائے بھی تقریب کو چار چاند لگائیںگے ۔قریب کی ایک اور خصوصی بات مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کی شرکت ہوگی، جو حاضرین کو اپنے ڈانس اور گلوکاری سے محظوظ کریں گے.آرٹسٹوں کی جانب سے پرفارمنس کے بعد شاندار آتش بازی ہوگی اور اُسی روز ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور لیگ میں ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT