Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی ایس ایل3،پاکستان میں سیمی فائنلز اور فائنل کا اعلان

پی ایس ایل3،پاکستان میں سیمی فائنلز اور فائنل کا اعلان

کراچی ۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو پاکستان سوپر لیگ کی تفصیلات فراہم کردی ہے جس کے مطابق آئندہ سال ٹورنمنٹ 22 فروری سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔ مالکان نے ڈرافٹ سے قبل شیڈول کا اعلان نہ کرنے پر تحفظات ظاہر کئے تھے۔ پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تین میچ پاکستان میں ہوں گے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آٹھ میچ پاکستان میں کروانے کی خوش خبری سنائی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم دو نوں سیمی فائنل اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ٹورنمنٹ میں شریک زیادہ تر زیادہ تر بیرونی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ان میں شین واٹسن ، کرس لین اور جے پی ڈومینی بھی شامل ہیں۔ چند بیرونی کرکٹرز نے کہا ہے کہ وہ بعد میں پاکستان جانے کے بارے میں تصدیق کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT