Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پی ایف اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کرنے کامنصوبہ

پی ایف اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کرنے کامنصوبہ

نئی دہلی۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پی ایف منہائی ‘ ریٹائرمنٹ فنڈ کیلئے آدھار کو لازمی قرار دینے کی تجویز رکھی ہے۔ اسی بنیاد پر پی ایف اکاؤنٹس کھولے جائیں گے جہاں آجر کی توثیق ضروری نہیں ہوگی۔ ایسا کرنے سے ملازم کے کئی اکاؤنٹس کو یکجا کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔ ای پی ایف او میں تمام پی ایف اکاؤنٹ نمبرس رکھنے والوں کو اسے آدھار سے مربوط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT