Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / پی ایم او میں آتشزدگی کا واقعہ‘ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں

پی ایم او میں آتشزدگی کا واقعہ‘ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں

نئی دہلی: منگل کی ابتدائی ساعتوں میں وزیراعظم کے دفتر( پی ایم او) میں معمولی نوعیت کی آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا ہے۔

دفتر کے روم نمبر242جو عمارت کی دوسری منزل پر واقعہ ہے میں صبح3.35کے قریب یہ واقعہ پیش آنے کی خبر ہے۔

ڈیویثرنل فائیر افیسر گومکھ سنگھ نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ صبح3.35کے قریب ہمیں کنٹرول سے عمارت کی دوسری منزل پر واقعہ 242روم نمبر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی‘‘

اطلاع ملنے کے ساتھ ہی فائیر عملہ موقع پر پہنچ کر اندرون بیس منٹ حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا۔

سنگھ نے کہاکہ کمپویٹرس کے یوپی ایس سے نکالنے والی چنگاری آتشزدگی کی وجہہ ہے۔مذکورہ روم سکیشن افیسر کا ہے

TOPPOPULARRECENT