Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / پی ایم او میں خدمات انجام دینے والوں کو پرکشش تنخواہیں

پی ایم او میں خدمات انجام دینے والوں کو پرکشش تنخواہیں

سکریٹری بھاسکر کو ماہانہ 2 لاکھ 1450 روپئے کا مشاہیرہ
حیدرآباد۔ 9اگسٹ (سیاست نیوز )  وزیر اعظم ہند کے دفتر میں خدمات انجام دے رہے عہدیداروں کی تنخواہیں شہریوں کو سکتہ میں ڈالنے کیلئے کافی ہیں کیونکہ نریندر مودی کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کی ماہانہ تنخواہیںکافی بہتر ہیں۔ تفصیلات کے بموجب وزیر اعظم کے سکریٹری مسٹر بھاسکر کھلبے کی تنخواہ سب سے زیادہ ہے جو ماہانہ 2لاکھ 1450روپئے کے علاوہ وظیفہ حاصل کر رہے ہیں اسی طرح مسٹر نریپیندرا پرنسپل سیکریٹری کو حکومت کی جانب سے 1لاکھ 62ہزار 500روپئے جاری کئے جا رہے ہیںاور مسٹر اجیت دوول نیشنل سیکیوریٹی اڈوائزر کو بھی 1لاکھ 62ہزار 500روپئے ادا کئے جا رہے ہیں۔ مسٹر پی کے مشرا ایڈیشنل پرائیویٹ سیکریٹری کی حیثیت سے دفتر وزیر اعظم میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ بھی 1لاکھ 62ہزار 500روپئے ماہانہ یافت حاصل کر رہے ہیں۔ ترون بجاج جوائنٹ سیکریٹری کو 1لاکھ 77ہزار 750روپئے ادا کئے جا رہے ہیں اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ہی فائز ایک اور عہدیدار مسٹر انوراگ جین کو 1لاکھ 76ہزار 250روپئے ماہانہ جاری کیئے جا رہے ہیں۔ مسٹر اے کے شرما جو کہ اسی عہدے پر فائز ہیں انہیں 1لاکھ73ہزار 250روپئے جاری کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر میں موجود پبلک ریلیشن آفیسر کو ماہانہ تنخواہ 99ہزار 434روپئے ادا کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے مسٹر سنجے آر بھاؤسر کو ماہانہ 1لاکھ 10ہزار 853روپئے ادا کئے جا رہے ہیں۔ شرت چندرا جو کہ وزیر اعظم کے دفتر میں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں 1لاکھ26ہزار 746روپئے تنخواہ ادا کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے یہ چند ایسے نام ہیں جن کی تنخواہیں بہت زیادہ تصور کی جا تی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT