Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پی ایم ایل اے کیس میں شیکھر ریڈی ، 2 دیگر گرفتار

پی ایم ایل اے کیس میں شیکھر ریڈی ، 2 دیگر گرفتار

چینائی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریت کے بڑے بزنسمین جے شیکھر ریڈی اور ان کے دو مبینہ معاونین کو مابعد نوٹ بندی غیرقانونی رقمی لین دین کیس کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ تینوں کو پوچھ تاچھ کیلئے گزشتہ روز یہاں ای ڈی کی جانب سے طلب کیا گیا اور قانون انسداد ِ غیرقانونی رقمی لین دین (پی ایم ایل اے) کے دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریڈی اور ان کے دو معاونین کے سرینواسلو اور پی کمار کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انھیں 28 مارچ تک جیل بھیج دیا۔ ریڈی کو مابعد نوٹ بندی مبینہ طور پر کالا دھن بنانے کے یہی کیس میں سی بی آئی نے بھی گرفتار کیا تھا اور وہ مشروط ضمانت پر ہیں۔ ای ڈی نے بھی دو دیگر افراد مہاویر ہیرانی اور اشوک جین کو گزشتہ سال ڈسمبر میں حراست میں لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT