Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پی این بی اسکام، ایک اور ملزم گرفتار

پی این بی اسکام، ایک اور ملزم گرفتار

ممبئی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں ہزاروں کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کے کیس میں تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر سی بی آئی نے گیتانجلی گروپ آف کمپنیز کے ویپل چیٹالیہ کو تحویل میں لے لیا۔ چیٹیالیہ کو ممبئی ایرپورٹ پر پکڑا گیا۔ بعدازاں پوچھ گچھ کے لئے باندرہ ۔ کرلا کامپلکس پر واقع سی بی آئی کے دفتر لایا گیا۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی لیکن پی این بی دھوکہ دہی کیس میں چیٹالیہ کے مبینہ رول کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ارب پتی جوہری نیرو مودی اور ان کے ماموں میہول چوکسی نے مبینہ طور پر 12,636 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ گیتانجلی جیمس کے پروموٹر میہول چوکسی اور نیرو مودی نے دھوکہ اور جعلسازی پر مبنی ادعا جات کی بنیاد پر 12,636 کروڑ روپئے مالیتی مکتوب مفاہمت اور بیرونی مکتوب قرض حاصل کیا تھا جو ہندوستانی بینکوں کی بیرونی شاخوں کے حق میں جاری کئے گئے تھے۔
پنجاب نیشنل بینک کے ملزم عہدیداروں نے تنقیح سے بچنے کے لئے داخلی سافٹ ویر اور ان مکتوبات کی اجرائی کے ضمن میں مقررہ ہدایات کی پابندی سے گریز کیا تھا۔ نیز بینکوں میں زیراستعمال بین الاقوامی مسیجنگ سسٹم ’’سوئفٹ‘ کے ذریعہ یہ مکتوب روانہ کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT