Thursday , December 13 2018

پی این بی اسکام پر لوک سبھا میں تعطل جاری رہنے کا اندیشہ

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) اسکام پر لوک سبھا میں پیدا شدہ تعطل اس ہفتہ جاری رہ سکتا ہے کیونکہ ایوان کی پرسکون اور خوشگوار انداز میں کارروائی چلانے کیلئے اسپیکر کی طرف سے طلب کردہ اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر ہی ختم ہوگیا کیونکہ اپوزیشن جماعتیں تحریک التواء کے مطالبہ پر بضد رہے۔ اسپیکر سمترا مہاجن کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے پی این بی اسکام پر بحث کیلئے اصرار کے ساتھ تحریک التواء کا مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں موجود بعض اپوزیشن قائدین نے کہا کہ یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا کیونکہ اس پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا تھا۔ اپوزیشن جماعتیں بھی اس قاعدہ کے تحت بحث کیلئے اصرار کررہے ہیں جس کے اختتام پر رائے دہی ناگزیر ہوتی ہے۔ تحریک التواء کے سبب ایوان میں معمول کی کارروائی متاثر ہونا پارلیمنٹ میں ایک غیرمعمولی امر تصور کیا جاتا ہے چنانچہ حکومتیں اس مطالبہ کی قبولیت سے پس و پیش کیا کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT