Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی بی ایل آکشن : سائنا، لی بڑی خریداریاں

پی بی ایل آکشن : سائنا، لی بڑی خریداریاں

نئی دہلی ، 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ اسٹارز سائنا نہوال اور لی چانگ وی نئے نام والی پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے کھلاڑیوں کے آج یہاں منعقدہ آکشن کی سب سے مہنگی خریداریاں ثابت ہوئے جنھیں اعظم ترین 100,000 امریکی ڈالر حاصل ہوئے، جبکہ ہندوستانی شٹلرز پی وی سندھو اور کیدمبی سریکانگ کو بھی ترتیب وار 95,000 ڈالر اور 80,000 ڈالر کی بڑی رقموں میں خریدا گیا۔ عالمی نمبر 2 سائنا اور سابق عالمی نمبر 1 چانگ وی کو ترتیب وار اودھ واریئرز آف لکھنو اور حیدرآباد ہنٹرز نے گزشتہ شب لمحہ آخر کی پری آکشن بولی میں فی کس لگ بھگ 66,70,745 روپئے کے عوض حاصل کرلیا گیا۔ ورلڈ چمپئن شپ میں دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ اور حالیہ مکاؤ اوپن کی ونر سندھو کیلئے آج دہلی، ممبئی اور چینائی میں کافی مسابقت ہوئی اور آخرکار انھیں وجئے کانت کے فرزند شنموگا پانڈین کی ملکیت والے چینائی اسماشرز نے 63,37,207 روپئے میں خریدا۔

TOPPOPULARRECENT