Tuesday , December 11 2018

پی بی ایل3 :8 ٹیموں کے 80کھلاڑیوں میں مقابلہ

نئی دہلی۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پریمئر بیڈ منٹن لیگ (پی بی ایل)کے 23دسمبر کوشروع ہونے والے تیسرے سیزن میں اس مرتبہ آٹھ ٹیموں کے 80کھلاڑی حصہ لیں گے ۔منتظمین نے یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ 23دسمبر تا 14جنوری 2018 ٹورنمنٹ میں جملہ 80 میچ کھیلے جائیں گے ۔ٹورنمنٹ میں اس مرتبہ دو اور نئی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں چنیائی اسمیشرس ،اودھ واریئرس ،نارتھ ایسٹرن واریئرس ،حیدرآباد ہنٹرس،دہلی ڈیشرس،ممبئی راکٹس،احمدآباد اسمیش مارسٹرس اور بنگلورو بلاسٹرس ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنمنٹ کا افتتاحی مقابلہ 23دسمبر کو پی وی سندھو کے چنیائی اسمیشرس کا سامنا سائنا نہوال کے اودھ واریئرس سے ہوگا۔ٹورنمنٹ کا پہلا مرحلہ نارتھ ایسٹرن واریئرس کے گھریلو میدان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا جو دوسرے دن کیرولینا مارن کے حیدرآباد ہنٹرس سے مقابلہ کریں گے ۔گوہاٹی مرحلہ 26دسمبر تک چلے گا۔اس کے بعددہلی،لکھنؤ اور چنیائی میں اگلے مرحلے کھیلے جائیں گے ۔آخری مرحلے اور سیمی فائنل اور فائنل حیدرآباد میں ہوں گے ۔23 دن کی اس لیگ کا اختتام 14جنوری کو حیدرآباد میں فائنل کے ساتھ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT