Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پی جناردھن ریڈی کی دختر وجیہ ریڈی وائی ایس آر سی پی سے مستعفی

پی جناردھن ریڈی کی دختر وجیہ ریڈی وائی ایس آر سی پی سے مستعفی

ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان، 20 اگست کو باقاعدہ شمولیت

ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان، 20 اگست کو باقاعدہ شمولیت
حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) سابق سی ایل پی لیڈر آنجہانی پی جناردھن ریڈی کی دختر وجیہ ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وجیہ ریڈی 20اگسٹ کو باقاعدہ طور پر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔ گذشتہ دنوں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے مختلف قائدین نے رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ سے ملاقات کی تھی جن میں وجیہ ریڈی کے علاوہ گٹو رامچندر راؤ اور جنک پرساد شامل ہیں۔ وجیہ ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی خیریت آباد سے مقابلہ کیا تھا جبکہ ان کے بھائی وشنو وردھن ریڈی کانگریس پارٹی سے حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہیں حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی آر ایس کے ذرائع نے بتایاکہ وائی ایس آر کانگریس کے دیگر قائدین رامچندر راؤ اور جنک پرساد بھی بہت جلد ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT