Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پی جی ای سیٹ 2015 کے انعقاد کیلئے اعلامیہ

پی جی ای سیٹ 2015 کے انعقاد کیلئے اعلامیہ

حیدرآباد یکم مارچ (سیاست نیوز )ریاست تلنگانہ میں پی جی انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے ’’پی جی ای سیٹ 2015 ‘‘ کے انعقاد کو قطعیت دے دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں شیڈول بھی جاری کیاگیا ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پی جی ای سیٹ 2015 کیلئے 4 مارچ کو باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن (اعلامیہ ) جاری کیا جائے گا اور 4 جون تا 8 جون تک داخلہ ٹسٹس منعقد کئے جائیں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 12 مارچ تا 27 اپریل تک درخواستیں آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں لہذا پی جی انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ لینے کے خواہشمند پی جی انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء سے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد اپنی درخواستیں آن لائن کے داخل کرنے پر توجہ دینے کی خواہش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT