Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / پی جی میڈیکل امیدواروں کو راحت

پی جی میڈیکل امیدواروں کو راحت

ایک سال تک سرکاری دواخانوں میں کام کا لزوم برخاست ، کے سی آر کا اعلان
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے پوسٹ گریجویٹ ( پی جی ) کی تعلیم مکمل کرنے والے میڈیکل طلبہ کے لیے ایک سال تک سرکاری ہاسپٹلس میں کام کرنے کے لزوم کو برخاست کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آئندہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے اس فیصلے پر جاریہ سال سے ہی عمل ہوگا ۔ رواں سال پی جی مکمل کرنے والے میڈیکل طلبہ کو سرکاری ہاسپٹلس میں کیے بغیر ان کی تعلیمی اہلیت کو رجسٹر کرنے کے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے ہیں ۔ ماضی میں پی جی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لیے ایک سال تک سرکاری ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینا لازمی تھا تب ہی ان کی تعلیمی اہلیت کو رجسٹر کیا جاتا تھا ۔ اس لزوم کو برخاست کرنے کا طلبہ طویل عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں ۔ جس پر چیف منسٹر نے ہمدردانہ غور کرنے کے بعد طلبہ کے مطالبہ کو قبول کرلیا ہے اور کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس میں عملے کا مستقل خدمات کی اساس پر تقرر کیا جارہا ہے تو میڈیکل طلبہ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT