Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پی جی میڈیکل انٹرنس افشاء کیس‘7دلال اور 4امیدوار گرفتار

پی جی میڈیکل انٹرنس افشاء کیس‘7دلال اور 4امیدوار گرفتار

حیدرآباد۔ 7 اپریل ( سیاست نیوز) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انٹرنس امتحان کے پرچہ کے افشاء کیس میں سی آئی ڈی عہدیداروں نے تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے 7 دلالوں اور 4 امیدواروں کو گرفتار کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر ٹی کرشنا پرساد نے بتایا کہ اس اسکام کے کلیدی ملزم کے منشیور ریڈی اور ڈی سائی ناتھ کو 29 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تفتیش کے دوران مزید دلالوں اور امیدواروں کے ناموں کا انکشاف ہوا تھا۔ سی آئی ڈی پولیس نے بتایا کہ پی جی میڈیکل داخلے امتحان کا پرچہ منی پال پرنٹنگ ٹکنالوجیز لمیٹیڈ واقع منی پال سے افشاء کیا گیا تھا۔ گرفتار دلال سی ایچ بھوشن ریڈی متوطن ضلع کڑپہ نے سال 2011 میں بالاجی کیریئر سولوشن واقع لکڑی کا پل میں دفتر قائم کیا تھا اور اس ادارہ کے ذریعہ کئی افراد سے تعلقات بھی قائم کئے تھے۔ پرچہ افشاء اسکام کیس کلیدی ملزم منیشور ریڈی اور دیگر نے کرناٹک کے امیر احمد اور دیگر کی مدد سے مجرمانہ سازش رچتے ہوئے کئی امیدواروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے آن لائن رقومات بینک اکاونٹ میں منتقل کئے تھے۔ واضح رہے کہ پرچہ افشاء ہونے کے شبہ پر دیگر امیدواروں گورنر سے شکایت کی تھی ‘جنہوں نے اس سلسلہ میں سی آئی ڈی کو اس سلسلہ میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے اب تک جملہ 9 دلالوں اور 11 امیدواروں کو گرفتار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT