Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / پی جی ٹی ‘ ٹی جی ٹی اور پی ڈی امتحانات‘تاریخ کا اعلان

پی جی ٹی ‘ ٹی جی ٹی اور پی ڈی امتحانات‘تاریخ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 19جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ گروکل ( اقامتی) مدارس میں مخلوعہ پی جی ٹی ‘ ٹی جی ٹی اور پی ڈی کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقد کئے جانے والے مین امتحان کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب یہ امتحان آئندہ ماہ 18 اور 19 جولائی کو پی جی ٹی کیلئے ‘ 20اور 22 جولائی کو ٹی جی ٹی کے علاوہ 19 جولائی کو پی ڈی مینس امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ باوثوق سرکاری درائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ شیڈولڈ کے مطابق آئندہ ماہ 4 تا 6 جولائی تک ٹرینڈ گریجویٹ منیجر ’’ ٹیجی ٹی ‘‘ جائیدادوں کیلئے مینس(Mains) امتحان منعقد کیا جانے والا تھا لیکن اتفاقی طور پر ان امتحانات کو ملتوی کرنے پر مجبور ہرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT