Tuesday , December 12 2017
Home / تجارت / پی جی ڈپلوما رورل مینجمنٹ کورس میں داخلے

پی جی ڈپلوما رورل مینجمنٹ کورس میں داخلے

10 نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 19 نومبر کو اہلیتی ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج ( این آئی آر ڈی پی آر ) میں ایک سالہ پی جی ڈپلوما ان رورل مینجمنٹ ( پی جی ڈی آر ڈی ایم ) ریسیڈنشیل پروگرام میں داخلے کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ این آئی آر ڈی یعنی دیہی ترقیاتی ادارہ ہے جو تحقیقات کے لیے حیدرآباد کے علاقہ راجندر نگر میں قائم کیا گیا ہے ۔۔
l کورس کا نام پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان رورل ڈیولپمنٹ مینجمنٹ
l کورس کا وقفہ جنوری 2018 تا دسمبر 2018
l قابلیت کسی بھی ڈگری میں کامیابی مسلمہ یونیورسٹی سے
l یکم جنوری 2018 تک ڈگری کی تکمیل کرنے والے بھی اہل ہوں گے ۔
l داخلہ فارم فیس 400 روپئے ، یس سی ، یس ٹی اور پی ایچ سی امیدواروں کو 200 روپئے ہوگی ۔
l کورس کی فیس 1.60 ، یس سی ، یس ٹی اور پی ایچ سی امیدواروں کے لیے 1.25 روپئے ہوگی اور داخلہ ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ۔
l درخواستیں آن لائن میں مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر nird.org.in/pgdrdm داخل کرنا ہوگا اور آخری تاریخ 10 نومبر ہوگی اور درخواست کی پرنٹ کاپی اس پتہ پر روانہ کرنا ہوگا ۔ جب کہ داخلہ ٹسٹ 19 نومبر کو ہوگا ۔۔
Coordinator (Admissions)
Centre for Post Graduate Studies and Distance Education, National Institute of Rural Development and
Panchayat Raj, Rajendranagar, Hyderabad-30

TOPPOPULARRECENT