Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی زمبابوے سے ٹسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے پر امید

پی سی بی زمبابوے سے ٹسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے پر امید

لاہور۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹسٹ سیریز کے معاملات طے ہونا ہنوز باقی ہیں لیکن زمبابوے کرکٹ بورڈ جون کے آخر ہفتے میںسہ رخی کرکٹ ٹورنمنٹ کروانے کے لئے رضامند ہوگیا ہے۔ ٹورنمنٹ کا پہلا میچ 27جون کو کھیلا جائے گا۔زمبابوے نے ٹورنمنٹ کروانے کی تصدیق کی ہے جبکہ ٹسٹ سیریز کا فیصلہ ہنوز باقی ہے۔پی سی بی حکام پر امید ہیں کہ ٹسٹ سیریز اور اس کے بعد ٹوئنٹی20 سیریز بھی طے ہوجائے گی۔تین رکنی ٹورنمنٹ میں پاکستان آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ذرائع کے بموجب ٹورنمنٹ میں مجموعی طور پر سات میچ ہوں گے۔ڈبل لیگ کے تحت ہونے والے ٹورنمنٹ میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف فی کس دو میچ کھیلے گی۔دو سرفہرست ٹیمیں فائنل کیلئے اہل ہوں گی۔قبل ازیں زمبابوے کرکٹ کو اسپانسرشپ کی وجہ سے سیریز کے انعقاد میں مشکل پیش آرہی تھی۔ذرائع نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سی ای او فیصل حسین نے اس حوالے سے کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستانی ٹیم آئر لینڈ،انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے دورے مکمل کرکے زمبابوے جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کی موجودگی میں منتظمین کو توقع ہے کہ ٹورنمنٹ کامیاب رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT