Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی عنقریب سعید اجمل کو بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کرے گا

پی سی بی عنقریب سعید اجمل کو بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کرے گا

کراچی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ کے ارباب مجاز نے آج کہا ہیکہ وہ عنقریب معطل شدہ آف اسپنر سعید اجمل کو بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کریں گے تاکہ انہیں آئندہ برس منعقد شدنی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے بولنگ کی اجازت فراہم کی جاسکے۔ پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ سعیداجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کے ب

کراچی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ کے ارباب مجاز نے آج کہا ہیکہ وہ عنقریب معطل شدہ آف اسپنر سعید اجمل کو بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کریں گے تاکہ انہیں آئندہ برس منعقد شدنی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے بولنگ کی اجازت فراہم کی جاسکے۔ پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ سعیداجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کے بعد انہیں ایک غیرسرکاری بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کیا جائے گا چونکہ آف اسپنر نے لاہور میں موجود نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں اپنے بولنگ کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کرنے کیلئے کافی محنت کی ہے۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ ہم آئی سی سی کی جانب سے مسلمہ کسی ایک بائیو میکانک لیاب میں سعیداجمل کا ایک غیرسرکاری معائنہ کروانا چاہتے ہیں اور اس کے بہتر نتائج کے بعد آئی سی سی سے رجوع ہوتے ہوئے آف اسپنر کے بولنگ ایکشن کا دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی قیادت میں ماہرین کی ٹیم نے سعیداجمل کے ایکشن کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT