Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی لنکا ٹوئنٹی20 مقابلے لاہور میں کروانے کا خواہاں

پی سی بی لنکا ٹوئنٹی20 مقابلے لاہور میں کروانے کا خواہاں

 

لاہور۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکمل سیریز کا مجوزہ شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق لنکن بورڈ کو بھیجے گئے مجوزہ شیڈول میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ 26 ستمبر کو دبئی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا ٹسٹ میچ 6 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا جبکہ دیگر میچز بالترتیب 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو دبئی میں رکھا گیا ہے جب کہ باقی دو میچز 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ شیڈول پی سی بی کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے لیکن سر ی لنکن بورڈ سے بھی مشاورت کی گئی تھی تاہم لاہور میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور یہ معاملہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ کے بعد آگے بڑھے گا۔
گرائم اسمتھ بینونی زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
جوہانسبرگ ۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے بموجب جنوبی افریقی سابق کپتان گرائم اسمتھ کو بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس کے دوران پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بینونی زلمی کے کوچنگ عملے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسمتھ بینونی زلمی کا کوچ اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر جیفری ٹویانا کو نائب کوچ مقرر کیا گیا۔بینونی زلمی کے کوچ بننے پر اسمتھ نے کہا کہ وہ زلمی بینونی کا حصہ بننے پر خوش ہیں جبکہ اپنی مہارت اور قیادت کے تجربے کی بدولت بینونی زلمی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹاپ ٹیم بنانے کیلیے بھی پر عزم ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT