Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام سے مطمئن

پی سی بی نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام سے مطمئن

دبئی۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا مؤقف سامنے آگیا اور پی سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے سفارشات پیش کرے گی۔کرکٹ ویب سائٹ نے آئی سی سی کے نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام کا انکشاف کیا ہے جس میں ہندوستان کی اجارہ داری واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور پاکستان کو اس کی نسبت انتہائی کم میچز ملے ہیں۔تاہم مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو کم میچز ملنے پر پی سی بی کچھ خاص پریشان نہیں اور وہ مزید سیریز کے انعقاد کیلئے پرامید ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں کسی بھی ملک کے ساتھ اضافی سیریز کھیلنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔پی سی بی کے مطابق پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے شفارشات رکھے گی جن کی منظوری تک پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق حکمت عملی طے کرے گا۔بورڈ ذرائع کے بموجب نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ 2023 تک 24 میچز کھیلنے ہیں اور اس عرصے کے دوران پاکستان نے تینوں فارمیٹس میں 121 میچز کھیلنے ہیں جن میں سے پندرہ فیصد میچز کم درجہ والی ٹیموں کے خلاف ہوں گے۔پی سی بی ذرائع نے مزیدکہا ہے میچز کی تعداد کم رکھنے کی وجوہات میں پی ایس ایل کے لیے متوازن وقت کی دستیابی، آئی سی سی ورلڈ ٹی 20، چیمپیئنز ٹرافی اور کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT