Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی نے عامر کے کیوی ویزے کیلئے درخواست دائر کر دی

پی سی بی نے عامر کے کیوی ویزے کیلئے درخواست دائر کر دی

لاہور ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کے ویزے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ پی سی بی نے جمعہ کو عامر سے متعلق تمام کاغذات نیوزی لینڈ ہائی کمیشن کو بھجوائے تھے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ نے نیوزی لینڈ ٹور کیلئے عامر کے ویزے کی درخواست دائر کردی ہے۔ نیوزی لینڈ نے عامر کیلئے باقاعدہ ویزہ درخواست دینے کیلئے کہا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 15 جنوری سے مقرر ہے جہاں پاکستانی پیس بولر کی شرکت کیوی ویزے سے مشروط ہے۔

TOPPOPULARRECENT