Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی پر آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کی تنقید

پی سی بی پر آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کی تنقید

کراچی ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر اندازکردیاہے اور زمبابوے میں سہ رخی سیریز میں شرکت نہ کرتے ہوئے کھیل کے جذبے کو نقصان پہنچایا۔ احسان مانی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو چیمپئنز ٹرافی میں رسائی حاصل  کرنے کیلئے 30  ستمبر کی آخری تاریخ سے قبل ٹرائی سیریز کھیلنے کی ضرورت تھی جس میں پاکستان کے علاوہ زمبابوے کی ٹیم بھی شامل تھی لیکن  پاکستان نے سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کیونکہ اگر وہ زمبابوے کی سیریز میں ناکام رہتے تو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکل میں بھی پڑ سکتی تھی۔ احسان مانی نے کہا کہ صرف اسی لئے پی سی بی نے زمبابوے سے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی  ہے اور اب اس سیریز کے مقابلے  24 ستمبر تا  پانچ اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT