Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

لاہور۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔ ٹوئنٹی 20 لیگ اور فاسٹ بولنگ کیمپ کے لئے خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فاسٹ بولر شعیب اختر کے تعلقات کبھی مثالی نہیں رہے لیکن اب یہ تعلقات مثالی بنتے جا رہے ہیں۔شعیب اختر 70 لاکھ روپے جرمانے کا ہا

لاہور۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔ ٹوئنٹی 20 لیگ اور فاسٹ بولنگ کیمپ کے لئے خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فاسٹ بولر شعیب اختر کے تعلقات کبھی مثالی نہیں رہے لیکن اب یہ تعلقات مثالی بنتے جا رہے ہیں۔شعیب اختر 70 لاکھ روپے جرمانے کا ہائی کورٹ سے مقدمہ جیتے تو بورڈ نے اسے چیلنج نہ کرنیکا فیصلہ کیا۔ شعیب پی سی بی ہیڈ کوارٹر آئے تو انہیں جرمانے کی کاٹی گئی رقم واپس کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی پاکستان کی ٹوئنی 20 لیگ کے لئے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ مستقبل قریب میں فاسٹ بولروں کی تلاش اور انہیں ٹریننگ کے لئے بھی شعیب اختر کو ذمہ داری دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT