Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی سی بی کو ہند ۔ پاک سیریز کی اُمید

پی سی بی کو ہند ۔ پاک سیریز کی اُمید

کراچی ۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف سیریز کے انعقاد میں مسلسل رکاوٹوں کے باوجود اس کو ترک کرنے کیلئے تیار نہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ بورڈ کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہیکہ حکومت ہند کی جانب سے بی سی سی آئی کو سیریز کے انعقاد کی اجازت دیئے جانے کی صورت رواں سالاس کے انعقاد کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کے مصروف ٹائم ٹیبل کے اعتبار سے 2016 ء کے دوران ہند ۔ پاک کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ اس ضمن میں ایک سوال پر نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ ایسا کیا جاسکتا ہے۔ سیٹھی نے مزید کہا کہ ’’ہمارا یہ موقف برقرار ہے کہ پی سی بی کو اگر حکومت ہند اجازت دیتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں اور اس سال سیریز کیلیء 10 تا 15 دن نکال سکتے ہیں‘‘ ۔ نجم سیٹھی نے جو پی سی بی کے سابق چیرمین بھی ہیں کہا کہ انھیں ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ تین ونڈے اور دو ٹی ۔ 20 میچوں کی مختصر سیریز منعقد نہیں کی جاسکتی ۔ انھوں نے کہاکہ 10 تا 15 دن میں یہ سیریز مکمل ہوسکتی ہے ۔ اگر دونوں حکومتیں کرکٹ کیلئے اجازت دیتے ہیں تو سیریز کے انعقاد کیلئے وہ مساعی کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT