Thursday , December 13 2018

پی لکشمیا پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام

تلنگانہ میں کے وی پی رامچندر راؤ کی مداخلت : شنکر راؤ کا ریمارک

تلنگانہ میں کے وی پی رامچندر راؤ کی مداخلت : شنکر راؤ کا ریمارک

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے سینئیر رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شنکر راؤ نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا پر ٹکٹس فروخت کرنے اور تلنگانہ کے ٹکٹوں کے معاملہ میں مداخلت کرنے کا ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ پرالزام عائد کیا ۔ کانگریس پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے کانگریس پارٹی کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور 30 سال سے اسمبلی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ بدعنوانیوں کے خلاف مہم چلانے اور صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی کو جیل بھیجانے میں اہم رول ادا کرچکے ہیں اور ہمیشہ کانگریس کے وفادار رہے ہیں تاہم کانگریس پارٹی نے انہیں دوبارہ اسمبلی حلقہ سکندرآباد کنٹونمنٹ سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ نے تلنگانہ میں ٹکٹوں کے مسئلہ پر مداخلت کی ہے ۔

انہوں نے جلایگنم میں ہوئی بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ اس لیے نہ صرف انہیں ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہے بلکہ علاقہ تلنگانہ میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا نے ٹکٹس فروخت کی ہے جس کی وہ ہائی کمان سے شکایت کریں گے ۔ برسوں کانگریس کے لیے خدمات انجام دینے کے بجائے انہیں انعام دینے کے بجائے ٹکٹ سے محروم کرتے ہوئے سزا دی گئی ہے ۔ وہ خاموش رہنے والے نہیں ہے بلکہ اسمبلی حلقہ کنٹونمنٹ سے بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کانگریس ٹکٹوں کی تقسیم میں ہوئی بے قاعدگیوں کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ انہیں کئی جماعتوں نے ٹکٹ دینے کا پیشکش کیا ہے مگر وہ کسی پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ نہیں کریں گے ۔ بلکہ آزاد امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT