Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پی مدھو دوسری مرتبہ سی پی ایم سکریٹری منتخب

پی مدھو دوسری مرتبہ سی پی ایم سکریٹری منتخب

پارٹی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی پر غور، کرن کمار ریڈی سے اتحاد فاش غلطی

پارٹی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی پر غور، کرن کمار ریڈی سے اتحاد فاش غلطی
حیدرآباد /10 فروری (سیاست نیوز) سینئر سی پی ایم قائد مسٹرپی مدھو کو اتفاق رائے سے دوسری مرتبہ سی پی ایم آندھرا پردیش کا سکریٹری منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ وجے واڑہ میں منعقدہ سی پی ایم کے اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ریاست کی تقسیم کے بعد 8 مارچ کو پی مدھو کو آندھرا پردیش سی پی ایم کا سکریٹری نامزد کیا گیا تھا اور آج کے اجلاس میں اتفاق رائے سے انھیں دوسری مرتبہ منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی قائدین نے پارٹی کی ناقص کارکردگی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان رہنے والی پارٹی عوام سے دُور ہو گئی ہے، لہذا اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی پارٹی (جے سمکھیا آندھرا پردیش) سے اتحاد فاش غلطی تھی، اس طرح عوامی تائید سے محروم جے ایس پی، سی پی ایم کو بھی لے ڈوبی اور سی پی ایم کا ووٹ بینک بکھر گیا۔ دریں اثناء پی مدھو نے انتخابات میں سیاسی اتحاد اور دیگر معاملات میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر کمیونسٹ جماعتوں کے درمیان اتحاد کی ہر ممکن کوشش کی گئی، لیکن ناکامی ہوئی، جس کی وجہ سے علاقائی جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑا۔ انھوں نے مستقبل میں پارٹی کے استحکام کے لئے قائدین و کارکنوں کو اعتماد میں لے کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT