Wednesday , December 19 2018

پی وی آر کے سب سے بڑے ملٹی پلکس سنیما کا کوکٹ پلی میں قیام

پروجیکٹ پر 25 کروڑ کے اخراجات ، ریجنل جنرل مینجر راجندر سنگھ کی پریس کانفرنس

پروجیکٹ پر 25 کروڑ کے اخراجات ، ریجنل جنرل مینجر راجندر سنگھ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( ایم اے سلام) : پی وی آر نے اپنے سب سے بڑے ملٹی پلکس سنیما کا شہر کے گنجان آبادی والے علاقہ کوکٹ پلی فورم سجانا مال میں قیام عمل میں لایا ہے جو 64,286 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جن میں بیک وقت 2141 شائقین کو فلمیں دیکھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے یہ بات آج یہاں پی وی آر ساوتھ انڈیا ریجنل جنرل مینجر مسٹر راجندر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کوکٹ پلی میں پی وی آر سنیما کا قیام اس علاقہ میں رہائشی اور تجارتی عوام کے لیے جدید تکنیک سے فلموں کی نمائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر تقریبا 25 کروڑ کے اخراجات آئے ہیں اس کے باوجود شائقین کے لیے ٹکٹس کی شرح پرئمیم 150 اور گولڈ کلاس کے لیے 250 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوکٹ پلی ایک بڑا آئی ٹی کوریڈور علاقہ ہے جہاں سنیما شائقین کی بڑی تعداد رہتی ہے اور پی وی آر میں سنیما بینی کے دلچسپ تجربہ کے لیے شائقین کو بہترین کلاس سنیما ٹکنالوجی کے 4 کے ڈیجیٹل پروجیکشن سسٹم ، تھری ڈی ان ایبل اسکرین معہ جے بی ایل آڈیو سسٹم ، رکھا گیا ہے تاکہ عوام اس سے محظوظ ہوسکیں ۔ مسٹر راجندر سنگھ نے کہا کہ کوکٹ پلی میں نو اسکرینس رکھے گئے ہیں اس طرح 15 مالس میں 98 اسکرین قائم کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی وی آر اپنے سنیما کے قیام کے لیے شاپنگ مالس کا انتخاب کرتا ہے جو آبادی اور محل وقوع کے اعتبار سے مناسب اور نفع بخش ہو مسٹر راجندر سنگھ نے آخر میں کہا کہ پی وی آر نے حیدرآباد ، بنگلور ، ہبلی ، چینائی ، کوچی ، وجئے واڑہ ، سائبر آباد ، منگلور ، میں اپنے سنیما قائم کئے ہیں اور اسی سال مزید 60 سے 65 اسکرینس کے قیام کا نشانہ مکمل کیا جائے گا اب بھوپال ، میسور کے علاوہ اور بھی چھوٹے شہروں میں پی وی آر اپنے سنیما قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے پی وی آر سنیما کے قیام کا مقصد عوام کو بین الاقوامی معیار کے ذریعہ فلم بینی کا لطف اور تفریح فراہم کرنا ہے اس پریس کانفرنس کو ریجنل مینجر پی وی آر سنیما مسٹر ورا پرساد نے بھی مخاطب کیا ۔ کانفرنس سے قبل شاہ رخ خاں اور دیپکا پڈوکون اسٹار ہیپی نیو ایر کے ٹریلرز بھی دکھائے گئے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT