Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پی وی نرسمہا راؤ کیلئے بھارت رتن ایوارڈ کی سفارش

پی وی نرسمہا راؤ کیلئے بھارت رتن ایوارڈ کی سفارش

حیدرآباد۔15ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے ملک کے پہلے تلگو وزیر اعظم آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کو بعداز مرگ بھارت رتن ایوارڈ دینے کی سفارش کے ساتھ ایک تجویز مرکز کو روانہ کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت تلنگانہ نے علحدہ تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو پدما وی بھوشن اور پروفیسر جی راما ریڈی کو پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے سفارش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فلم ڈائرکٹر نرسنگ راؤ اور اداکار کاپو راجیا کو پدما سری ایوارڈ کیلئے سفارش کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT