Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پی ٹی اوشا اور دوسروں کو بھی ایمبیسڈر بنا یا جاسکتا ہے: آئی او اے

پی ٹی اوشا اور دوسروں کو بھی ایمبیسڈر بنا یا جاسکتا ہے: آئی او اے

نئی دہلی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سلمان خاں کو ہندوستانی اولمپک جتھہ کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر کئے جانے پر بعض سرکردہ اسپورٹسمین کی تنقیدوں کے درمیان انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) نے آج کہا کہ اتھیلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے موسیقی ، کرکٹ اور اسپورٹس کے چند دیگر شعبوں سے بھی سرکردہ شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔ آئی او اے کے سیکریٹری راجیو مہتا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ملک میں اولمپک اسپورٹس کی مدد کیلئے سلمان خاں کی پیشکش پر ہم شکور و ممنون ہیں۔ ان (سلمان) کی یہ وابستگی محض خیرسگالی جذبہ پر منحصر ہے جس میں مالی فوائد شامل نہیں ہیں‘‘۔ مہتا نے کہا کہ ’’مسٹر سلمان خاں کو بالی ووڈ سے مقرر کیا گیا ہے۔ ہم انجو بابی، پی ٹی اوشا اور دوسروں کی شمولیت کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT