Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / پی ڈی ایس چاول کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی

پی ڈی ایس چاول کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی

دو افراد گرفتار ، 34 کنٹل چاول ضبط ، چاول محکمہ سیول سپلائز کے سپرد
حیدرآباد ۔ /12 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے نظام عوامی تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت فراہم کئے جانے والے چاولوں کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 34 کنٹل چاول برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ محمد ابراہیم عرف گڈو اور بشیر احمد اسکراپ کا کاروبار کیا کرتے تھے لیکن اس میں نقصان ہونے کے سبب انہوں نے مشیرآباد علاقے کے سفید کارڈ رکھنے والے افراد سے راشن کے چاول 8 روپئے فی کیلو حاصل کرتے ہوئے اسے اپنے آٹو میں ظہیرآباد منتقل کیا کرتے تھے اور وہاں پر مارکٹ میں اس چاول کو 12 روپئے فی کیلو فروخت کرتے تھے ۔ چاول غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کے بعد اسے رسالہ بازار چکڑ پلی میں ایک گودام میں محفوظ رکھا تھا اور تین آٹوز میں اسے منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹاسک فورس عملہ نے یہاں پر دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے والے 34 کنٹل چاول اور تین آٹو برآمد کرلئے ۔ ٹاسک فورس نے حراست میں لئے گئے مذکورہ افراد کو ضبط شدہ چاولوں کو محکمہ سیول سپلائیز کے ویجیلینس سیل کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT