Wednesday , December 12 2018

پی ڈی ایکٹ کے تحت بدنام زمانہ روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے مبینہ طور پر بدنام زمانہ رہزن 22سالہ سالم بن حسین جابری عرف سالم جابری کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا ہے۔ پولیس کے مطابق سالم جابری جو بارکس کا ساکن ہے اس کی غیر سماجی حرکتوں اور سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا۔سالم جابری کئی مبینہ طور پر مقدمات میں ملوث ہے اور تنہا راہ چلنے والی خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کی رہزنی کرتاہے اور ساؤتھ زون پولیس نے انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چیرلہ پلی جیل میں مقید سالم جابری کو دوسری جیل روانہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT