Sunday , May 27 2018
Home / سیاسیات / پی ڈی پی اور بی جے پی علحدگی پسندی اور  دہشت گردی کے مقابلہ میں مساوی : ڈپٹی چیف منسٹر

پی ڈی پی اور بی جے پی علحدگی پسندی اور  دہشت گردی کے مقابلہ میں مساوی : ڈپٹی چیف منسٹر

تھرواننتاپورم ۔19 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر میں برسراقتدار پی ڈی پی اور بی جے پی علحدگی پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لحاظ سے مساوی ہیں۔ حالانکہ دہشت گردی اور علحدگی پسندی کو وہ ناقابل برداشت قرار دیتی ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جموں و کشمیر نرمل کمار سنگھ نے کہا کہ ہم پولیس اور فوج کو دہشت گردی سے نمٹنے اور پاکستان کی سرحد کے بارے میں پورے اختیارات دے چکے ہیں۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت علحدگی پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں یکساں موقف رکھتے ہیں ۔ حکومت کی پالیسی دہشت گردی کو برداشت نہ کرنے کی ہے ۔ قبل ازیں یہ اُن کا رویہ نہیں تھا ، لیکن وہ تفصیل میں جانا نہیں چاہتے ۔ حال ہی میں سنجیوان ملٹری اسٹیشن پر جو حملہ کیا گیا تھا وہ پاکستان کی مایوسی کا نتیجہ تھا ، جس نے حملہ کرنے کیلئے دہشت گردوں کو بھیجا تھا ۔ تاحال 250 دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیںاور این آئی اے نے علحدگی پسندوں کے گھروں پر دھاوے کئے ہیں جو دہشت گردوں کو کھلایا کرتے تھے ۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں سنگباری کے لئے نوجوانوں کو تیار کیا کرتے تھے ۔ کثیرتعداد میں این آئی اے نے لوگوں کو گرفتار کیاہے ۔ نئی صورتحال کاحوالہ دیتے ہوئے جو گزشتہ تین سال سے پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کے دوران اُبھر رہی ہے اُنھوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کو ٹیکس وصول کرنے کیلئے مضافاتی علاقوں میں جانے کاوقت نہیں ہے لیکن اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT