Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / پی ڈی پی سودے بازی میں ملوث : عمرعبداللہ

پی ڈی پی سودے بازی میں ملوث : عمرعبداللہ

سرینگر۔/20فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید نے اپنی پارٹی بی جے پی کو فروخت کردی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ پیارے مفتی صاحب!

سرینگر۔/20فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید نے اپنی پارٹی بی جے پی کو فروخت کردی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ پیارے مفتی صاحب! آپ برائے مہربانی یہ نہ کہیں کہ ہم قابل فروخت بن گئے کیونکہ قانون ساز کونسل میں اس بات کیلئے بی جے پی کی تائید کرکے اپنے آپ کو فروخت کردیا ہے‘‘۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ ’’مفتی صاحب نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کو فروخت کرنے کے بعد آرٹیکل 370 کا بھی سودا کرلیا ہے۔ لہٰذا آپ شہیدوں کے خون سے کھلواڑ نہ کریں‘‘۔جموں و کشمیر میں گذشتہ سال کے اسمبلی انتخابات کے نتیجہ میں معلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سب سے زیادہ 28 نشستیں پی ڈی پی کے پاس ہیں جبکہ بی جے پی نے 25 جیتے ہیں جو تمام علاقہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کو 15 نشستیں ملیں۔

TOPPOPULARRECENT