Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / پی ڈی پی نے تشکیل حکومت پر پہل دکھائی :بی جے پی

پی ڈی پی نے تشکیل حکومت پر پہل دکھائی :بی جے پی

بعض متنازعہ مسائل بالائے طاق رکھ دینے بی جے پی کا غور و خوض

بعض متنازعہ مسائل بالائے طاق رکھ دینے بی جے پی کا غور و خوض
نئی دہلی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے بارے میں لگ بھگ دو ہفتے سے جاری تعطل کے بعد بی جے پی نے آج کہا کہ پی ڈی پی نے اس کے ساتھ اتحاد کیلئے کچھ ’’پہل‘‘ کی ہیں اور اشارہ دیا کہ بعض متنازعہ مسائل بالائے طاق رکھے جاسکتے ہیں۔ بی جے پی نے یہ اشارہ بھی دیا کہ بعض سینئر قائدین کی ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے جو پی ڈی پی قیادت کے ساتھ مزید بات چیت کرتے ہوئے اچھی حکمرانی کیلئے مشترک پروگرام ترتیب دے گی ۔ اس ریاست سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے اہم قائدین نے صدر بی جے امیت شاہ سے یہاں اُن کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور پی ڈی پی کے ساتھ آگے بڑھنے کے طریقے پر غور و خوض کیا ،جس کی قیادت مفتی محمد سعید کرتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران جو 90 منٹ چلی ،ریاستی پارٹی قائدین نے ریاست میں پی ڈی پی کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کی صورت میں امیت شاہ کے ساتھ مختلف مسائل پر گفتگو کی جیسے چیف منسٹر کا عہدہ اور پارٹی کا آرٹیکل 370 اور اے ایف ایس پی اے ( مسلح افواج کو خصوصی اختیارات کا قانون) ۔

TOPPOPULARRECENT