Wednesday , December 12 2018

پی ڈی پی کو نیشنل کانفرنس کی تائید، گورنر کو مکتوب

سری نگر ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک نیا موڑ آیا جبکہ نیشنل کانفرنس نے گورنر این این ووہرا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں اطلاع دی کہ وہ تشکیل حکومت کیلئے پی ڈی پی کی تائید کرتی ہے۔ پی ڈی پی نے جوابی خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی تازہ تبدیلی کی مناسب فورم میں خیرمقدم کرے گی اور غور و خوض کے

سری نگر ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک نیا موڑ آیا جبکہ نیشنل کانفرنس نے گورنر این این ووہرا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں اطلاع دی کہ وہ تشکیل حکومت کیلئے پی ڈی پی کی تائید کرتی ہے۔ پی ڈی پی نے جوابی خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی تازہ تبدیلی کی مناسب فورم میں خیرمقدم کرے گی اور غور و خوض کے بعد ردعمل ظاہر کرے گی۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے گورنر ووہرا کو اپنی پی ڈی پی کے لئے تائید کا اعادہ کرتے ہوئے مکتوب روانہ کردیا ہے۔ تاکہ پائیدار حکومت قائم ہوسکے۔ نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے مکتوب میں پی ڈی پی کو تائید کا اعلان کیا ہے جو انتخابات کے بعد سب سے بڑی واحد پارٹی بن کر ابھری ہے۔ تاہم اس تائید کا مقصد ریاست میں موجود تعطل کو توڑنا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مکتوب گورنر کو صوبائی صدر جموں و کشمیر دیویندر سنگھ رانا نے آج دوپہر حوالہ کیا۔ ربط پیدا کرنے پر پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ نعیم اختر نے کہا کہ ہم اس تبدیلی پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے بعد جواب دیں گے ۔ پی ڈی پی بی جے پی کے ساتھ تشکیل حکومت کیلئے بات چیت کر رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT