Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / پی ڈی پی ۔ بی جے پی اختلافات میں شدت

پی ڈی پی ۔ بی جے پی اختلافات میں شدت

جموں۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر میں علحدگی پسند لیڈر کی متنازعہ رہائی پر حکمراں اتحاد میں اختلافات شدید ہوتے جارہے ہیں پی ڈی پی نے آج کہا ہے کہ روزمرہ کے کاموں کیلئے بی جے پی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں۔ دوسری طرف بی جے پی نے مسرت عالم کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی ارکان اسمبلی نے آج چیف منسٹر مفتی محمد سعید سے ملاقات کی اور علحدگی پسند لیڈر کو فی الفور دوبارہ گرفتار کرنے کامطالبہ کیا۔ پی ڈی پی نے اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے علحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت کیلئے سازگار ماحول تیار ہونے میں مدد ملے گی ۔ مسرت عالم کی رہائی سے قبل بی جے پی سے مشاورت نہ کرنے پر جاری تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی پی لیڈر فردوس تاک نے کہاکہ وزارت داخلہ قانون پر عمل آوری کی پابند ہے اور وزارت نے اسی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ روزمرہ کے واقعات پر اور مسرت عالم جیسے افراد کی گرفتاری کے بارے میں جو ماضی میں بھی کئی مرتبہ گرفتار اور پھر رہا ہوچکا ہے ، کسی سے مشاورت یا تبادلہ خیال کی ضرورت لاحق نہیں ہوتی ۔ انھوں نے کہاکہ ہم حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT